لاہور(پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظورکرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ضمانت منظور کی۔گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوران سماعت وکیل پرویز الہیٰ نے عدالت کو آگاہ کیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے مقدمہ دو سال کی تاخیوکیل عامر سعیدراں نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہیٰ نے کسی امیدوار سے بھرتی کی رقم وصول نہیں کی، ان کا اس بھرتی سے کوئی تعلق نہیں تھا، اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کے گھر سے جعلی ریکوری ڈالی۔اس پر وکیل اینٹی کرپشن نے کہا کہ پرویز الہٰی پر مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا گیا ہے، پرویز الہیٰ کو 25 اکتوبر 2023 کو گرفتار کیاگیا، بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔قبل ازیں 27 مارچ 2024 کو عدالت نے پرویز الہیٰ کی درخواست ضمانت کو خارج کردیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوبارہ سے درخواست عدالت میں دائر کی۔عدالت نے 26 مارچ کو وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، محکمہ اینٹی کرپشن نے پرویز الہٰی اور سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔بعد ازاں 28 اپریل کو ہائی کورٹ نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو مئی میں سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔
Next Post
شہریوں کے اغوا میں ملوث سرغنہ کارندے سمیت گرفتار
Tue May 21 , 2024
لاہور(پی پی آئی)ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کے اغو امیں ملو ث گروہ کے سرغنہ کو کارندے سمیت گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاطف بلال اور اکرام سیفی شامل ہیں، ملزم عاطف بلال کو لاہور […]
