شہریوں کے اغوا میں ملوث سرغنہ کارندے سمیت گرفتار

لاہور(پی پی آئی)ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے سادہ لوح شہریوں کے اغو امیں ملو ث گروہ کے سرغنہ کو کارندے سمیت گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عاطف بلال اور اکرام سیفی شامل ہیں، ملزم عاطف بلال کو لاہور جبکہ ملزم اکرام سیفی کو اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیاہے۔پی پی آئی کے مطابق حکام کاکہنا ہے کہ ملزم عاطف بلال نے شکایت کنندہ کے بھائی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر ایران بھجوایا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ کو ایران میں یرغمال بنایا، متاثرہ شہری کو ایران میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا۔حکام کے مطابق ملزم کی جانب سے متاثرہ کی رہائی کیلئے 50 لاکھ روپے کا تاوان بھی مانگا گیا، ملزم اکرام سیفی نے  ایک اورشہری کوجرمنی بھجوانے کے نام پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے، ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے کے کرائے بھی کم

Tue May 21 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ریلوے نے بھی کرایوں میں کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابقپاکستان ریلوے کی جانب سے ایک کلو میٹر سے 200 کلو میٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی گئی جس کے بعد ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم […]