دنیا بھر میں 20 فیصد خوراک ضائع، 78 کروڑ سے زائد افراد بھوک کا شکار

کراچی(پی پی آئی)اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے (یو این ای پی) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ایک طرف 78 کروڑ 30 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، دوسری جانب عالمی سطح پر 20 فیصد خوراک ضائع ہوتی ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں ’یو این ای پی‘ کے تازہ ترین اشاریے کے مطابق 2022 میں 1.05 ارب ٹن (تقریباً 19 فیصد) خوراک ریٹیلرز، گھروں سے باہر کھانے پینے کی جگہوں پر اور گھروں میں ضائع ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے بتایا کہ مزید 13 فیصد خوراک اجناس کی کٹائی سے فروخت تک ترسیلی مراحل میں ضائع ہوئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ خوراک گھروں میں ضائع ہوتی ہے، جس کا سالانہ حجم 63 کروڑ 10 لاکھ ٹن ہے، یہ ضائع ہونے والی مجموعی خوراک کا تقریباً 60 فیصد بنتا ہے، باہر کھانے پینے کی جگہوں اور خرید و فروخت کے دوران بالترتیب 18 کروڑ اور 13 کروڑ 10 لاکھ ٹن خوراک ضائع ہوتی ہے۔بتایا گیا کہ ہر فرد سالانہ اوسطاً 79 کلو خوراک ضائع کرتا ہے، جس سے بھوک سے متاثر ہر فرد کو روزانہ 1.3 کھانے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔’یو این ای پی‘ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے بتایا کہ یہ ایک عالمگیر المیہ ہے، خوراک ضائع ہونے کی سبب لاکھوں افراد بھوکے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جاپان اور برطانیہ اس کی نمایاں مثال ہیں، جہاں اس طریقے سے خوراک کے ضیاع میں بالترتیب 18 اور 31 فیصد تک کمی لائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے

Wed May 22 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایت پر نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔پ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی […]