کراچی انٹرمیڈیٹ امتحانات 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔پی پی آئی کے مطابق اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی ہدایت پر نئی تاریخ کا اعلان کردیا۔پ کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سالانہ امتحانات برائے 2024 اب 28 مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے، گرم موسم کی وجہ سے میٹرک کے امتحانات کے ملتوی شدہ پرچے اب 28 مئی سے ہوں گے۔انٹر کے امتحانات کے لیے 21 ایسے ہائر سیکنڈری اسکولز کو بھی امتحانی مرکز بنایا گیا ہے جہاں میٹرک کے امتحانات بھی ہونے ہیں، یکساں 21 امتحانی مراکز میں بیک وقت میٹرک اور انٹربورڈز کے امتحانات کا انعقاد ممکن نہیں ہے جس کی وجہ سے انٹر بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کاخدشہ

Wed May 22 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)حکومتی قرض ریکارڈ 87 ہزار ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے نئے مالی سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار 433 ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔پی پی آئی کے مطابق آئی ایم ایف نے تخمینہ لگایا ہے کہ حکومتی قرض آئندہ مالی سال کے دوران […]