مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی کے کارکن اورپولنگ ایجنٹ گرفتار، محبوبہ مفتی کی فون سروس معطل

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی موبائل فون سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ”پی ڈی پی کے پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو مقامی تھانوں میں رپورٹ کرنے کو کہا جا رہا ہے۔محبوبہ مفتی نے بھارتی الیکشن کمیشن کے نام ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، جب گرفتار افراد کے اہل خانہ تھانوں میں گئے تو انہیں بتایا گیا کہ یہ گرفتاریاں ایس ایس پی اور ڈی آئی جی کے احکامات پر کی گئی ہیں۔دریں اثنا محبوبہ مفتی نے  ایکس پر لکھا ”میں صبح سے کوئی کال نہیں کر پا رہی ہوں۔ فون سروس کی اچانک معطلی کی تاحال کوئی وضاحت پیش نہیں کی گئی۔۔

Latest from Blog