مقبوضہ جموں وکشمیرہائیکورٹ سے3 کشمیریوں کی نظر بندی کالعدم،ایک کی برقرار

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے تین کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قراردیدی ہے البتہ عدالت نے پلوامہ/ راجپورہ کے محمد امین وگے کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی برقرار رکھی ہے۔ وگے کو 19 اپریل 2023 کو حراست میں لیا گیا تھا اوروہ اس وقت جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں بند ہے۔ جسٹس پونیت گپتاپر مشتمل ا یک رکنی بنچ نے سرتاج احمد نائیک، عرفان احمد اور غلام محی الدین کی تین الگ الگ درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے انکی کالے قانون پی ایس اے کے تحت نظر بندی کے احکامات معطل کر تے ہوئے تینوں کی رہا ئی کا حکم دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

مقبوضہ کشمیرمیں پی ڈی پی کے کارکن اورپولنگ ایجنٹ گرفتار، محبوبہ مفتی کی فون سروس معطل

Sat May 25 , 2024
سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کی موبائل فون سروس اچانک معطل کر دی گئی ہے۔محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ”پی ڈی پی کے پولنگ ایجنٹوں اور کارکنوں کو مقامی تھانوں میں رپورٹ کرنے کو […]