کراچی(پی پی آئی) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کی تعداد اور وظیفہ بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ472 ارب روپے سے بڑھا کر 523 ارب کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ستمبر 2024تک بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ گھرانوں کی تعداد 2 کروڑ تک لے جانے کا ہدف ہے یہ تعداد اس وقت 93 لاکھ ہے۔ بی آئی ایس پی کے کفالت پروگرام میں اس سال مزید 3 لاکھ خاندانوں کو شامل کیاگیاہے، بی آئی ایس پی کے ہیلتھ کیش ٹرانسفر پروگرام میں 9 لاکھ خاندانرجسٹرہین، بی آئی ایس پی ایجوکیشن کیش ٹرانسفر پروگرام میں 19 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ ہوئی ہے۔