کراچی(پی پی آئی) ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ میں کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں نویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی تیسرے نمبر پر موجود ہے، پی پی آئی کے مطابق ایئر کوالٹی انڈیکس نے بیان کیا ہے کہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 103 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔