کراچی(پی پی آئی)ذوالحجہ کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔اس حساب سے اگر ذوالحج کا چاند جمعہ 7جون کو نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔چاند نظر آگیا تو یکم ذو الحجہ ہفتہ8 جون ورنہ اتوار 9 جون کو ہوگی اورعید الاضحٰی پیر 17جون یا منگل 18 جون کو ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں عید الاضحٰی کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی۔سرکاری تعطیلات ہفتہ15جون سے جمعرات20جون تک متوقع ہیں اور بیشتر سرکاری ملازم جمعہ21جون کی اتفاقی رخصت لیکر9دن آرام کریں گے اسی طرح بنک اور مالیاتی ادارے بھی6روز بند رہیں گے
Next Post
سندھ میں حکومت مخالف احتجاج کی کامیابی کیلئے تحریک انصاف کا پیر پگارا سے رابطہ
Thu May 30 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)تحریک انصاف نے سندھ میں حکومت مخالف احتجاجی تحریک کی کامیابی کیلئے پیر پگارا سے رابطہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں.پی پی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اہم پیغام سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کراچی پہنچنے والے ہیں۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایک نجی ٹیوی سے گفتگو میں […]