پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومتی اخراجات میں کمی

اسلام آباد(پی پی آئی)آئی ایم ایف کی ہدایت پر حکومتی اخراجات میں کمی لائی  جارہی ہے۔ گزشتہ سال کے بجٹ میں 80ارب روپے مختص تھے،نگران حکومت نے وزیراعظم پروگرامز کے بجٹ میں 10 ارب روپے کی کٹوتی کردی تھی۔پی پی آئی کے مطابق رواں مالی سال وزیراعظم پروگرامز پرمحض ایک ارب 44 کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے،بجٹ میں وزیراعظم یوتھ لون پروگرام کیلئے دس ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 10 ارب، ایجوکیشن فنڈ کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے،زرعی ٹیوب ویل کو سولر پر منتقلی کے وزیراعظم کے قومی پروگرام کیلئے 30 ارب روپے مختص تھے۔ذرائع کا کہنا ہے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے وزیراعظم پروگرام کیلئے 5 ارب روپے مختص تھے،سبزانقلاب، آئی ٹی ا سٹارٹ اپس، اسپورٹس اقدامات کیلئے 5،5ارب روپے مختص تھے۔