کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاہور، ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والوں کی دکانیں سیل کرنے کا حکم

لاہور (پی پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ میں مردہ مرغیاں بیچنے والی دکانوں کو مستقل طور پر سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق ٹولنٹن مارکیٹ میں بہت زیادہ تعداد میں مری مرغیاں تلف کیں، ٹولنٹن مارکیٹ کا کچرا کہاں تلف ہوتا ہے اس کی تفتیش کرکے رپورٹ پیش کی جائے، ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی ستھرائی سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ پی ایچ اے سرکاری پارکوں کی لوکل کمیٹیز کے ساتھ مل کر دیکھ بھال کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کرے۔