بلوچستان:شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک، سینکڑوں زخمی

کوئٹہ(پی پی آ ئی)بلوچستان کے ضلع زیارت کی تحصیل سنجاوی میں گزشتہ روز تیز بارش اور شدید ژالہ باری نے تباہی مچا دی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سنجاوی کے یونین کونسل کاژہ کلی تاندوانی میں شدید ژالہ باری کے باعث 100 کے قریب مویشی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں سینکڑوں کی تعداد میں مویشی زخمی بھی ہوئے ہیں جس سے مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔  دوسری جانب شدید ژالہ باری نے چیری کے کھڑی فصل کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے جس کے باعث زمینداروں کو کروڑوں روپے کی نقصان پہنچا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

انٹربینک:ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کمی

Fri Jun 7 , 2024
 اسلام آباد(پی پی آ ئی) کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی،جہاں انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 20 پیسے پر آ گیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 20 پیسے […]