ملکی سیاست کیلئے 3ماہ اہم ہیں،منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے ایک مرتبہ پھر ملکی سیاست سے متعلق پیش گوئی کر دی۔انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں، موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیرِ اعظم نہیں بن سکتے، ہو سکتا ہے شہباز شریف 3 ماہ

 کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔منظور وسان نے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا، باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نہیں دیکھ رہا۔پی پی رہنما نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے۔ سائفرکیس میں بانی پی ٹی آئی کو صرف عارضی ریلیف ملا ہے۔ ایسے ریلیف ملتے بھی ہیں اور پھر واپس بھی ہو جاتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سندھ حکومت کاخواتین اور طلبہ کیلئے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

Sun Jun 9 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے خواتین اور طلبہ کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایم ڈی اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر گڈاپ میں کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح عید کے بعد وزیرِ صنعت و تجارت سندھ کریں […]