کراچی(پی پی آئی)سندھ حکومت نے خواتین اور طلبہ کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ایم ڈی اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ ووکیشنل ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر گڈاپ میں کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح عید کے بعد وزیرِ صنعت و تجارت سندھ کریں گے۔ایم ڈی اسمال انڈسٹریز ثروت فہیم نے بتایاکہ خواتین اور طلبہ کو کمپیوٹر، سلائی، فائن آرٹس، گرافک ڈیزائننگ اور اسپورٹس کے کورس کرائے جائیں گے۔