شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کے فنڈز کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پی پی آئی)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 15 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی۔ترجمان عالمی بینک کے مطابق یہ رقم صوبہ پنجاب میں تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب میں 70 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اور یہ رقم ان بچوں کی تعلیم کی سہولیات کی بہتری پر خرچ ہوگی۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائمری اسکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ ممکن ہوگی، بچے اور بچیاں پرائمری اور پری پرائمری گریڈز میں شامل ہو سکیں گے، کوروناکے دوران تعلیم کے شعبے کوپہنچنے والے نقصانات کی ریکوری ہوگی۔ منصوبے پرعمل درآمد سے ایک لاکھ65ہزار اساتذہ، 7ہزار ہیڈماسٹرز بھی مستفید ہوں گے۔واضح رہے کہ ایک ہفتے قبل ہی داسو ڈیم کیلئے عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی تھی۔ عالمی بینک کی جانب سے اضافی رقم کی فراہمی پاکستان میں ماحول دوست اور سستی پن بجلی پیدا کرنے کے لئے درکار فنڈنگ کے حوالے سے بہت بڑی پیش رفت ہے۔ پاکستان میں کسی بھی پراجیکٹ کے لئے ورلڈ بینک کی جانب سے یہ سب سے بڑی فنانسنگ کی سہولت ہے۔ فنانسنگ کی یہ رعایتی سہولت آئی ڈی اے اور آئی بی آر ڈی پر مشتمل ہے۔