شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلوچستان کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا

 کوئٹہ (پی پی آئی)بلوچستان کا 800 ارب سے زیادہ کا بجٹ 22 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دی گئی ہے، تعلیم کے بجٹ میں 300 فیصد اور صحت کے بجٹ کو 100 فیصد بڑھانے کی تجویز ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ میر شعیب احمد نوشروانی 22 جون کو بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا 800 ارب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بلوچستان کو قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ کے تحت وفاق سے 667 ارب 50 کروڑ سے زیادہ کی رقم ملے گی، رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت 493 ارب 70 کروڑ کی رقم ملی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے کو مالی سال 25-2024 کے دوران آئل اینڈ گیس کی رائیلٹی کی مد میں 20 ارب 55 کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگی۔گزشتہ روز وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں اور اپوزیشن کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بجٹ کے بارے میں مشاورت کی تھی۔