سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزادی مارچ کے چارمقدمات میں اسدقیصر کی ضمانت منظور

اسلام آباد(پی پی آئی)اسلام آباد کی عدالت نے آزادی مارچ کے چارمقدمات میں اسدقیصر کی ضمانت منظور کرلی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کی،پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا۔وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ اسدقیصر پی ٹی آئی رہنما اورسابق اسپیکرقومی اسمبلی ہیں،درخواست گزار کو پتہ نہیں تھا کہ وہ ان مقدمات میں نامزد ہے۔ان مقدمات میں دیگر نامزدملزمان بری ہوچکے ہیں۔ وکیل نے دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے بھی عدالت میں پیش کیے۔جج نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ کیا آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کیس میں ساری دفعات قابل ضمانت ہیں اس لیے وہ کچھ نہیں کہنا چاہتے۔ اس پرعدالت نے آزادی مارچ کے چارمقدمات میں اْن کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔خیال رہے کہ اسد قیصر کے خلاف دو مقدمات تھانہ گولڑہ اور ایک ایک مقدمہ تھانہ کوہسار اور انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔