ایف سی  چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

لوئر دیر(پی پی آئی) ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔دہشت گردوں نے ہفتے کی علی الصبح میدان سوری پاؤ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فائرنگ سے بھی کئی دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا عرس مبارک 29 جون سے شروع ہوگا

Sat Jun 22 , 2024
کراچی (پی  پی آئی)معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس مبارک 29 جون سے کراچی میں ان کے مزار پر شروع ہوگا۔محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق تین روزہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو 27 تا 29 جون جاری رہے گا۔ عرس کی تقریب کا آغاز گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر […]