حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا عرس مبارک 29 جون سے شروع ہوگا

کراچی (پی  پی آئی)معروف صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کا 1294 واں عرس مبارک 29 جون سے کراچی میں ان کے مزار پر شروع ہوگا۔محکمہ اوقاف سندھ کے مطابق تین روزہ عرس شریف کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جو 27 تا 29 جون جاری رہے گا۔ عرس کی تقریب کا آغاز گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اوقاف سید ریاض حسین شاہ شیرازی کریں گے۔محکمہ اوقاف کے مطابق عرس کی تقریب میں سیکریٹری اوقاف اور چیف ایڈمنسٹریٹر سندھ سید عطاء  اللہ شاہ بھی شرکت کریں گے، تین روزہ عرس کے دوران روزانہ کی بنیاد  پر محفل سماع، محفل نعت اور محفل میلاد برائے خواتین کا انعقاد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 ملک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

Mon Jun 24 , 2024
کراچی (پی پی آئی)ملک کے بیشتر علاقوں میں بدستورموسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر میں گرمی کی لہر مزید دو سے تین دن برقرار رہے گی تاہم بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز جیکب آباد میں درجہ حرارت 46، تربت میں […]