کوئٹہ (پی پی آئی) کراچی میں چار روز کے دوران 427 افراد کے جانبحق ہونے پر پی ٹی آئی سندھ کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری رضوان نیازی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا سخت گرمی اور بدترین لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔ ایک بیا ن مین انہوں ں ے کہا 18 سے 20 گھنٹے تک کراچی میں غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے عوام اذیت کا شکار ہے۔ گزشتہ چار روز میں 427 افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی گئیں ہیں انتی بڑی تعداد میں اموات کا ہونا باعث تشویش ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کراچی کو فری لوڈشیڈنگ زون بنایا جائے کیون کے ک الیکٹرک قاتل کمپنی بن چکی ہے۔قہر کی گرمی کے باوجو سندھ حکومت نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔فوری طور پر شہریوں کو بچانے لئے اقدامات اٹھائے جائیں، شہر بھر میں ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں، شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچانے کے لئے اہم ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کئے جائیں۔ ک الیکٹر نے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو عوام کے ساتھ بھرپور احتجاج کریں گے۔عوامی مسائل پر عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔
Next Post
انڈر گریجویٹ اسٹڈیز ایڈمیشن ٹیسٹ یونیورسٹی داخلوں کے لیے اختیاری ٹیسٹ ہے، ایچ ای سی کی وضاحت
Tue Jun 25 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) / ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے انڈر گریجویٹ اسٹڈیز ایڈ ایڈمیشن ٹیسٹ (یُوسیٹ) کو یونیورسٹیوں میں طلباء کے داخلوں کے لیے ایک معیاری آلہء کارکے طور پر متعارف کرایا ہے۔ انڈرگریجویٹ اسٹڈیز ایڈ ایڈمیشن ٹیسٹ (یُوسیٹ) تعلیمی قابلیت کا جائزہ لے کر داخلہ کے عمل میں […]
