شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 بلوچستان سے پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر لیا، وزیراعلیٰ حکومتی

کوئٹہ (پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے منگل کے روز کہا کہ ان کی حکومت نے بلوچستان سے پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں قومی اداروں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے اقدامات کو نتیجہ خیز بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔وفد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے علاوہ پولیو وائرس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکو مت کے  عزم کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ اس موقع پر وزیر صحت بلوچستان سردارزادہ فیصل خان جمالی، سیکرٹری محکمہ صحت بلوچستان صالح بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔