ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن:1140 کلو چرس، 12800 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا

ٓٓٓٓٓٓ اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر داخلہ اور وزیر انسداد منشیات محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ بلوچستان کے اتھل، کھاری چیک پوسٹ اور گوادر کے نالہ سائیڈ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیے گئے، جس کے نتیجے میں اہم قبضے اور گرفتاریاں ہوئیں۔ اتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کوچ سے 1140 کلو چرس اور 255 گٹکے ضبط کرلیا گئے۔ کھاڑی چیک پوسٹ پر کراچی جانے والی اک کوچ سے 12800 لیٹر ایرانی ڈیزل پکڑا گیا۔ مزید برآں، گوادر کے نالہ سے 13 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، جو بغیر کسی قانونی دستاویزات یا اجازت نامے کے ایران سے سپیڈ بوٹ کے ذریعے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تمام گرفتار افراد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔