پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیر داخلہ نے عمر کوٹ تصادم کی رپورٹ طلب کر لی

کراچی (پی پی آئی) سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے بدھ کے روز ایس ایس پی عمرکوٹ سے عمرکوٹ کے علاقے میں کولہی اور خاصخیلی برادریوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جس میں خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے۔محکمہ داخلہ سندھ سے جاری بیان کے مطابق مسٹر لنجار نے کہا کہ دو برادریوں کے درمیان تنازعات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور علاقے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے زخمیوں کے فوری علاج کی ہدایات بھی جاری کیں اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ تصادم کی وجوہات کا پتہ لگانے کے علاوہ قصورواروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرین۔