شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مودی حکومت نے ہائیکورٹ بار ایسوسی کے انتخا بات پر پابندی عائد کر دی

سرینگر (پی پی آئی) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات پر پابندی عائد کر دی ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے گیارہ جون کو ایک بیان جاری کیا تھا تاہم انتظامیہ نے اسے انتخابات کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسوسی کے آئین میں مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی گئی ہے لہذا وہ اس حوالے سے اپنا موقف واضح کرے۔مودی حکومت نے ہائیکورٹ بارایسوسی ایش کے سابق صدر میاں عبدالقیوم کو بھی ایک جھوٹے مقدمے میں گزشتہ روز گرفتار کیا۔ماہرین قانون نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے اور اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حوالے سے کئی قراردادیں پاس کر رکھی ہیں لہذا اس تناظر میں مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔