متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

برطانیہ کے سرمایہ کار صوبہ میں مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔ قائم مقام ہائی کمشنر

ٓٓکراچی)پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلام آباد میں برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر Andrew Dalgleishسے ملاقات کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صوبہ میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں، ایس آئی ایف سی کی تشکیل کا مقصد ملک بھر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کئی شعبے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان افرادی قوت سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے سرمایہ کار پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے متوقع نتائج حاصل کرسکتے ہیں اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد، تعاون اور معاونت بھی فراہم کرے گی۔گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے ذریعہ سرمایہ کاروں کو بہترین مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر نے کہا کہ برطانیہ کے سرمایہ کار سندھ میں مزید سرمایہ کاری میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں۔