شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنر سندھ نے عبداللہ شاہ غازی  کے سالانہ عرس کا افتتاح کر دیا

کراچی)پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عبداللہ شاہ غازی کے 1294 ویں سالانہ عرس کا افتتاح کر دیا۔ گورنر سندھ نے مزار پر چادر چڑھائی اور ملک و قوم کی ترقی اور مسائل کے حل کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے زائرین میں کپڑے، پانی، جوس اور لنگر بھی تقسیم کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مجھے قوی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم ولی کے طفیل پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے مانگی گئی دعاؤن کو رد نہیں کرے گا انشاء  اللہ بہت جلد پاکستان معاشی طور پر اپنے پاو ¿ں پر کھڑا ہو جائے گا، آج صوبہ اور کراچی میں شدید گرمی کی شدت میں کمی اور بارشوں کے لئے بھی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف ایس آئی سی ایف کے ذریعہ سرمایہ کاری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 2برس کے دوران کافی نقصان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست پر بوہرہ جماعت کے روحانی پیشواء  پاکستان آرہے ہیں حالانکہ انہیں پانچ دیگر ممالک سے بھی خطوط لکھے گئے تھے لیکن بوہر ہ جماعت کے افراد نے مجھے بتایا کہ میرے خط پر روحانی پیشوا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان آنے کا اظہار کیا ہے جو کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے ان کی آمد سے 50ہزار سے زائد افراد شہر میں آئیں گے جس سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہوگا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسلام آباد میں تین روز سے معاشی استحکام کے لئے کام کررہا ہوں۔