سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع

لاہور(پی پی آئی)پنجاب کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 6 اضلاع لاہور، راولپنڈی، بہاولپور، لودھراں، مظفر گڑھ اور گوجرانوالہ میں انسداد پولیو مہم  آج شروع ہو گئی،لاہور اور راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 7 روزہ جبکہ دیگر اضلاع میں 5 روزہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق ترجمان  محکمہ صحت نے بتایا کہ پولیو مہم کے دوران 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو ٹیموں میں حکومتی اہلکاروں کا تناسب بڑھایا جائے گا۔علاوہ ازیں حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوم کا ڈیٹا بھی فوری سسٹم میں درج کیا جائے گا نیز جبکہ  مثبت ماحولیاتی نمونوں کے بعد گوجرانوالہ کو مہم میں شامل کیا گیا ہے۔