کراچی(پی پی آئی)جے یوپی یوتھ ونگ کراچی ڈویژن کے یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فری آئی ٹی کورس کاآغازکردیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب ہفتہ6جولائی کو دوبجے دن رائل بال روم نزد پاور ہاؤس چورنگی پر منعقدہوگی جس میں قائد جمعیت علمائے پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر یوتھ اسکلزڈیولپمنٹ پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں معروف سیاسی مذہبی سماجی شخصیات بھی شرکت وخطاب کریں گے۔