جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد

اسلام آباد(پی پی آئی)جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس نامزد ہوگئیں۔پی پی آئی کے مطابق منگل کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری متفقہ طور پر دی گئی ہے۔جسٹس عالیہ نیلم کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تقرری کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سوات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.3 ریکارڈ

Tue Jul 2 , 2024
سوات (پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔منگل کو سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 31 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز چترال سے 44 کلو میٹر شمال میں تھا۔پی پی آئی کے مطابق […]