میر پور/ آزاد کشمیر(پی پی آئی)آل پارٹیز الائنس نے 13سے 19 جولائی تک 13جولائی یوم شہدائے کشمیر اور یوم قرار داد الحاق پاکستان جیسے قومی نظریاتی تاریخی ایامکی مناسبت سے”ہفتہ شہدائے کشمیر”منانے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ہفتہ شہدائے کشمیر کی تیاریوں و انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،آل پارٹیز الائنس کے چیئرمین شوکت جاوید میر نے کہا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبا وطالبات کے درمیان مضمون نویسی تقریری مقابلے منعقد کروائے جائیں گے