ہم نے سندھ کو ترقی دی عوام نے ووٹ دئیے:وزیراعلیٰ سندھ

کراچی(پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر نے پورے پاکستان کی قسمت بدلے گا، ہم نے سندھ میں ترقی دی اسی لیے عوام نے ہمیں ووٹ دیا۔کراچی میں ڈویژن سندھ پروگرام کی تقریب رونمائی میں وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کام ہونے والے ترقیاتی کام سب کو دکھانا چاہتا ہوں، جو ہم کام کررہے ہیں وہ پورے سندھ کو کور کررہے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹھٹھہ،سجاول اور بدین کے لوگ یہاں بیٹھے ہیں، ہم نے مائننگ کی اور لوگوں کی بھلائی کیلئے تھر فاؤنڈیشن بنائی، تھر کی پہلی خاتون انجینئر اس منصوبے پر کام کررہی ہے، تھرمنصوبے پر ٹرک مقامی خواتین چلارہی ہیں، خواتین تھر منصوبے پر آر او پلانٹ آپریٹر ہیں، ہم نے تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہسپتال بھی بنایا ہے،۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے تھر میں ٹیکنیکل ایجوکیشن شروع کی،یونیورسٹی بھی بن رہی ہے، ہم ساڑھے 7لاکھ درخت تھر میں لگاچکے ہیں، تھر کے صحرا میں فشنگ بھی ہورہی ہے، تھر بلاک ون سے 1320میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، ہم نے تھر میں 2گاؤں بنائے ہیں جہاں مسلمانوں کیلئے مسجد، ہندوکمیونٹی کیلئے مندر ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک پاور لائن لگائی نوری آباد سے لے کر کراچی تک، ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے نوری آباد میں پاور پلانٹ لگایا، نوری آباد پاور پلانٹ کراچی کو 100میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے،۔ان کاکہنا تھا کہ اگست میں ہماری یونٹ فری جنریٹڈ سائبر نائف آجائے گی، ہماری سائبر نائف میں ملک کے 167شہروں اور 15ممالک کے لوگ علاج کراچکے ہیں، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے 12منزلہ 600بیڈز پر مشتمل میڈیکل ٹاور بنارہے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پورا پاکستان سفر کرکے کراچی آتا ہے اور علاج کراتا ہے، ہم نے پچھلے سال 4نئی یونیورسٹیاں بنائی ہیں، حال ہی میں کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی قائم کی ہے، 15ڈسٹرکٹ میں 13لاکھ حاملہ خواتین کیلئے پروگرام پر کام کررہے ہیں۔ٹرانسپورٹ میں بس سروسز اتنے رنگوں کی ہیں کہ رنگ کم پڑ گئے ہیں، ہم الیکٹرک بس سروس چلار ہے ہیں، خواتین کیلئے پنک بس سروس چل رہی ہے، آج شہید بینظیر آباد میں پنک بس سروس لانچ ہوئی ہے۔، جیکب آباد میں سپورٹس کمپلیکس ہے، میر پور خاص، ٹھٹھہ،ٹنڈوآلہ یار میں کھیلوں کے میدان بنائے ہیں، ہم تمام ڈسٹرکٹ میں یوتھ ڈویلپمنٹ سیکٹرز بنارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اور بیلا روس کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

Thu Jul 4 , 2024
آستانہ)پی پی آئی (آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون […]