پاکستان اور بیلا روس کا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

آستانہ)پی پی آئی (آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے درمیان ملاقات ہوئی۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران سیاسی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور علاقائی مسائل سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے بیلاروس کی شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت پر صدر لوکاشینکو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے تنظیم مزید مضبوط ہوگی۔دونوں رہنماؤں نے گزشتہ دہائی کے دوران پاکستان اور بیلاروس تعلقات کے تمام پہلوؤں میں مثبت نمو پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی فائدہ مند تعاون اور اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 صدر تحریک انصاف اسلام آباد عامر مغل ایک بار پھر گرفتار

Thu Jul 4 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کر لیا۔صدر پی ٹی آئی اسلام آباد عامر مغل کو ڈی سی آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی وکیل عاصم بیگ نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے […]