سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کو انفیکشن، ’گرمی کی وجہ سے طبیعت ناساز

کراچی(پی پی آئی)سفاری پارک کی ہتھنی سونیا کو انفیکشن کا سامنا ہے۔ سنیئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری اقبال نواز نے سونیا کے انفکشن کو ہتھنی نورجہاں کے انفکشن جیسابتانے والی خبروں کی تردید کردی۔پی پی آئی کے مطابق سنیئر ڈائریکٹر زو اینڈ سفاری اقبال نواز نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے معمولی طبیعت ناساز ہوئی تھی لیکن بروقت علاج کے بعد سونیا بہتر ہے۔واضح رہے کہ ہتھنی سونیا کی طبیعت خراب ہونے کے ساتھ ہی ہتھنی نورجہاں کا ذکر اس لیے آیا کہ کچھ عرصے قبل علالت سے دوچار 17سالہ ہتھنی نور جہاں کراچی کے چڑیا گھر میں انتقال کر گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لینے کا فیصلہ

Thu Jul 4 , 2024
سلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف قازقستان سے وطن واپسی پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے پر غور کر رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام جماعتوں کو آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اے پی سی کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہوگا۔پی پی آئی کے مطابق وزیر اعظم کی […]