کراچی(پی پی آئی)کراچی سے مدینہ منورہ جانیوالی پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئی جبکہ مدینہ منورہ کیلئے سیرین ایئرلائن کی پرواز 6 گھنٹے سے تاخیر کاشکار ہے۔کراچی سے مدینہ منورہ جانے والی پی آئی اے کی سیرین ایئرلائن کی پرواز ای آر 411 چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،کراچی سے مدینہ منورہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 8021،کراچی سے لاہور جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 522 اور کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 منسوخ کردی گئی۔اس کے علاوہ جناح ایئرپورٹ سے لاہور کی تین پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔