سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گھوٹکی میں پابندی کے باوجود جرگہ، 24 قتل کا معاوضہ چھ کروڑ 36 لاکھ روپے طے

گھوٹکی(پی پی آئی)ضلع گھوٹکی کے شہر خان پور میں ہونے والے جرگے میں ساوند اور سندرانی برادریوں کے درمیاں 24 اموات کا معاوضہ طے کیا گیا، جس میں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ضلع گھوٹکی کے قبائلی جرگے میں ساوند اور سندرانی برادریوں کے درمیان برسوں سے جاری لڑائی کے نتیجے میں 24 اموات کا معاوضہ چھ کروڑ 36 لاکھ روپے رکھا گیا۔پی پی آئی کے مطابق جرگے کے دوران سندرانی برادری پر ساوند برادری کے 13 قتل ثابت ہوئے، جس پر جرگے نے اول الذکر کو پابند کیا کہ وہ آخرالذکر کو تین کروڑ 21 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے گا، جب کہ ساوند برادری پر 11 افراد کے قتل کا جرمانہ تین کروڑ 15 لاکھ روپے مقرر کیا گیا۔