سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کرنٹ لگنے سے اموات پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں کا جرمانہ

اسلام آباد(پی پی آئی)بجلی کے کرنٹ سے ہونے والی اموات پر ڈسکوز قصوروار نکلیں۔ نیپرا نے بجلی کی چار تقسیم کار کمپنیوں کو 11 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ کر دیا۔رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے جواب کو مسترد کر دیا۔ کمپنیوں کو متاثرہ خاندانوں کو 40 لاکھ روپے ادا کرنے اور ہر خاندان کو ایک نوکری دینے کا حکم دے دیا۔نیپرا نے لیسکو کو 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ لیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔پیسکو کو 6 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ گزشتہ سال پیسکو کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے سب سے زیادہ 41 اموات ہوئیں تھیں۔نیپرا نے سیپکو کو ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ سیپکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 9 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے تھے۔فیسکو کو نیپرا نے ایک کروڑ 50 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ فیسکو کے علاقے میں گزشتہ سال کرنٹ لگنے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو جرمانہ 15 دن کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ مالی سال میں لیسکو، پیسکو، فیسکو اور سیپکو کے علاقوں میں 70 افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے۔جن میں 46 بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ملازم تھے جبکہ 24 شہری کرنٹ لگنے کے باعث جان کی بازی ہار بیٹھے۔