اسلام آباد(پی پی آئی)اطلاعات و نشریات کے وزیر عطاء اللہ تارڑ نے عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب کو ارب پتی لوگوں کا اجتماع قرار دیا جن کی تقاریر تضادات کا پلندہ تھیں۔عوام پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کے بیانات اور دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ماضی میں اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ہیں۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا حوالہ دیتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عوام ان سے سوال کرر ہے ہیں کہ وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر براجمان ہونے کے دوران کیوں خاموش رہے۔انہوں نے مزید استفسار کیا کہ وہ لوگ جو وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے عہدوں پر فائز رہے وہ ان اقدامات پر کیوں عملدرآمد نہیں کراسکے جن کا وہ آج اعلان کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی اس نے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے اور ملکی ترقی کے اہداف کامیابی سے حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی کابینہ اقتصادی میدان میں پاکستان کو ایک کامیاب ملک بنانے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔
Next Post
وزیراعظم شہبازشریف کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو خراج عقیدت
Sun Jul 7 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکی پچیسویں برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے آج ایک بیان میں کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نے بڑی جرات اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن کیلئے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہاکہ حوالدار لالک جان کی عظیم قربانی ملک کے دفاع کیلئے […]