اسلام آباد(پی پی آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدرکی پچیسویں برسی کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے آج ایک بیان میں کہاکہ حوالدار لالک جان شہید نے بڑی جرات اوربہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادر وطن کیلئے اپنی جان قربان کی۔انہوں نے کہاکہ حوالدار لالک جان کی عظیم قربانی ملک کے دفاع کیلئے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا ایک مظہر ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ حوالدار لالک جان اور ان کے اہل خانہ میرے سمیت پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں۔