اسلام آباد (پی پی آئی) سیاسی امور اور بین الصوبائی روابط کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ کرنے کا فیصلہ خالصتا انتظامی معاملہ ہے۔ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلیوں کا انعقاد اور لوگوں کو متحرک کرنا جمہوریت کا حسن ہے تاہم تحریک انصاف کو جلسے کی کال دینے سے پہلے وقت کی حساسیت پر غور کرنا چاہئے۔آل پارٹیز کانفرنس کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام متعلقہ فریقوں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔