عبدالستار ایدھی کی8ویں برسی عقیدت و اخترام کیساتھ منائی گئی

کراچی(پی پی آئی)بابائے خدمت،انسانیت کے خادم اور عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن  عبدالستار ایدھی کی8ویں برسی عقیدت و اخترام کیساتھ منائی گئی۔ شفقت، محبت اور رحم دلی کے پیکر عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد خاندان کے ہمراہ کراچی میں سکونت اختیار کی، پی پی آئی کے مطابق ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی کو حکومت پاکستان نے انیس سو نواسی میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈز میں سے ایک نشانِ امتیاز سے نوازا، گنیز ورلڈ ریکارڈز میں بھی ان کا نام دنیا کی سب سے بڑی ایمبولینس سروس چلانے کے باعث شامل ہے۔عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016ء کو کراچی میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 88 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی خدمات کے اعتراف میں مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی

Mon Jul 8 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آگ لگ گئی.تفصیلات کیمطابق آگ اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پرواقع آفس میں لگی، فائربریگیڈ  کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ پی پی آئی کے مطابق فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچی ہیں۔حکام نے ٹریڈرز کو عمارت سے باہرنکال دیا،مارکیٹ میں پری اوپن سرگرمی کا آغاز نہیں ہوسکا،آگ […]