اسلام آباد(پی پی آئی) حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ شہید برہان الدین مظفر وانی کشمیریوں کیلئے عزم اور استقلال کی علامت ہے۔حریت رہنما مشعال ملک نے شہید برہان الدین مظفر وانی کے یوم شہادت پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برہان وانی کا لگایا پودا ایک تنا آور درخت بن رہا ہے، برہان وانی نے بڑی جرات،دلیری اور بہادری کے ساتھ غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ برہان وانی نوجوان کشمیریوں کے لیے عزم اور استقلال کی علامت ہے، وانی نے انٹرنیٹ کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔مشعال ملک نے مزید کہا ہے کہ حریت رہنما برہان وانی کی جدوجہد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے، برہان وانی کی بہادی کی تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، خون کے آخری قطرے تک کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔