جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 امیر المومنین سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت منایاگیا، خراج عقیدت پیش

کراچی(پی پی آئی)یکم محرم الحرام کی مناسبت سے امیر المومنین اور خلیفہ دوم پیکر عدل وانصاف حضرت عمر فاروقؓ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں مختلف جماعتوں و مسالک کی جانب سے جلسے، سیمینار اور تقریبات منعقد کی گئیں جن میں مقررین سیدنا حضرت عمر بن الخطابؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریباً 11 سالہ دور حکومت میں حضرت عمرؓ نے اسلامی سلطنت کا دائرہ 22 لاکھ مربع میل تک پھیلا دیا، پی پی آئی کے مطابق آپ ہی کے دور میں پہلی بار بیت المقدس فتح ہوا۔27 ذی الحجہ 23 ہجری کو ابو لولو فیروز نامی مجوسی نے نمازِ فجر کی ادائیگی کے دوران حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، یکم محرم الحرام 24 ہجری کو حضرت عمر فاروق ؓ نیجام شہادت نوش فرمایا، آپؓ رسول پاکؐ کے پہلو مبارک میں مدفون ہیں۔