جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی الگ الگ ملاقات

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔پی پی آئی کے مطابق ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سرفراز بگٹی نے شہباز شریف کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ملاقات میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔