لاہور(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ضمانت کیلئے آ رہے ہیں، تفتیشی افسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا، ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کیلئے کوئی سزا مقرر کریں۔
Next Post
مہنگے پیٹرول کے باعث سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
Tue Jul 9 , 2024
کراچی (پی پی آئی)پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے بعد سائیکل کی خریداری بڑھنے سے سائیکل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ایک ماہ کے اندر سائیکل کی قیمتیں 28.3 فیصد بڑھ گئیں جبکہ سائیکل کی قیمتوں میں سالانہ 14.14 فیصد کا بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔