مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا کو تحفظ، محرم کی مجالس اور اجتماعات پر پابندی

سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی)مقبوضہ کشمیر جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بارپھر پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں کشمیریوں کے خلاف مودی حکومت کی متعصبانہ کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ پوسٹروں پر کہا گیا ہے کہ کشمیری ہندوتوا پر مبنی بھارتی حکومت کی فرقہ پرستی کو مسترد کرتے ہیں جس کے تحت ہندوؤں کی امرناتھ یاترا کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھارتی فورسز کے ہزاروں اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پوری سرکاری مشینری کو متحرک کیاجاتا ہے جبکہ مسلمانوں کو اپنے مذہبی فرائض اداکرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی اور جمعہ اور عید کی نمازوں پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔پوسٹروں میں کہاگیا کہ آر ایس ایس کے انتہاپسند جموں کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے لئے کھلے عام مسلح پریڈ کرتے ہیں اورانہیں تحفظ فراہم کیاجاتاہے جبکہ مسلمانوں کو محرالحرم کے مقدس مہینے میں پرامن جلسے جلوسوں یا مجالس کا اہتمام کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی جو مذہبی آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔پی پی آئی کے مطابق  پوسٹروں میں محرم الحرام سمیت مسلمانوں کی مذہبی تقریبات اور اجتماعات پر پابندیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

Latest from Blog