سری نگر/مقبوضہ کشمیر(پی پی آئی) مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بنچ نے شوپیاں سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد اور سرینگر کے میر نصراللہ اور محمد رمضان کی نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔ پی پی آئی کے مطابق تینوں کو 2022میں گرفتارکیا گیا تھا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔