اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
Next Post
بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر نیپرا سے جواب طلب
Tue Jul 9 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے 200 یونٹس سے زائد بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کی بنیاد پر بے پناہ اضافہ کے خلاف درخواست پر نیپرا سے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے،وکیل درخواست گزار نے مؤقف […]