سانگھڑ(پی پی آئی) سانگھڑ پولیس نے کھپرو میں کارروائی کر کے پیرپگارو کے خلیفہ اور جی ڈی اے رہنما خدا بخش درس کے قتل میں ملوث مزید دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے، پی پی آئی کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، خدا بخش درس کو ایک ہفتہ قبل فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔