آذربائیجان کے صدر 2روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد(پی پی آئی)آذربائیجان کے صدرجمعہ 12 جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پرپہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 12جولائی کو پاکستان کے ایک روزہ دورے پہنچیں گے، پی پی آئی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم سمیت اعلی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ دورے کے دوران زرعی اور انفرااسٹرکچر کے شعبہ میں تعاون کے معاہدے ہوں گے، اور پاکستان میں سرمایا کاری کے حوالے سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

Latest from Blog