جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں ماہانہ پنشن کا روایتی نظام ختم، نئی اسکیم نافذ

پشاور(پی پی آئی)خیبرپختونخوا حکومت نے پنشن کے نظام میں اصلاحات کے لیے سول سرونٹ ایکٹ میں ترمیم کے بعد ایک نئی اسکیم کو نافذ کیا ہے، جس کے تحت ماہانہ پنشن کا نظام ختم کردیا گیا ہے، اس اسکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پنشن کا یہ نیا نظام جون 2022 کے بعد نوکری پر رکھے گئے تمام ملازمین پر لاگو ہوگا اس طرح خیبرپختونخوا سرکاری ملازمین کی روایتی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو اب ماہانہ پنشن نہیں ملے گی بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد یکمشت ادائیگی کی جائے گی۔ان رقوم کے انتظام کے لیے ایک علیحدہ بینک اکاؤنٹ قائم کیا جائے گا،۔اس نئے پنشن سسٹم کو ”کنٹریبیوٹری پنشن سسٹم“ کا نام دیا گیا ہے، جس میں ملازمین کی تنخواہوں سے ان کے پے سکیل کی بنیاد پر ماہانہ کٹوتی کی جائے گئی، صوبائی حکومت میں اس میں برابر کا حصہ ڈالے گی۔۔ پنشن اکاؤنٹ میں موجود رقم سود جمع کرے گی، جو ملازمین کو ادا کیا جائے گا، اس طرح خزانے پر کوئی دباؤ نہیں پڑے گا۔